جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مکان پر قبضے کا کیس ، سندھ پولیس کے سابق ڈی آئی جی کو 3 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے گلستان جوہر بلاک 7 میں 240 گز کے مکان پر غیر قانونی قبضے سے متعلق دعوے پر سابق ڈی آئی جی سائیں رکھیو کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔کراچی سٹی کورٹ میں گلستان جوہر بلاک 7 میں

240 گز کے مکان پر غیر قانونی قبضے سے متعلق دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ڈی آئی جی سائیں رکھیو کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم نے جب سے گھر پر قبضہ کیا ہوا تھا اس وقت سے 15 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے کرایہ ادا کرے۔ عدالت نے ملزم سابق ڈی آئی جی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایس ایچ او گلستان جوہر کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گلستان جوہر کو مکان کا قبضہ درخواست گزار کے دلوانے کی بھی ہدایت کردی۔دعوے میں کہا گیا تھا کہ گلستان جوہر بلاک نمبر 7 میں 240 گز کا مکان اکتوبر 2016 میں خریدا تھا۔ کچھ عرصے بعد پولیس اہل کاروں نے ڈی آئی جی سائیں رکھیو کے کہنے پر مکان کے تالے توڑ کر قبضہ کرلیا۔ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ سائیں رکھیو میرانی نے مکان پر قبضہ نہیں کیا، سائیں رکھیو میرانی کے خلاف دعوی ناقابل سماعت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…