جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

لاہور میں پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگا دی گئی ،کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(آئی این پی)لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کا کیمپ مبینہ طور پر آگ لگا کر جلا دیا گیا،پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام عائد کیا کہ ان کے کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ کے باعث کیمپ

میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک پولیس کی نفری آگ سے متاثرہ پی ٹی آئی کے کیمپ پہنچ گئی ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےکل  امر بالمعروف کے تحت عظیم الشان جلسہ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون میں عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک تک بھی کسی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان کے مطابق جلسے کے باعث گارڈن فلائی اوور تا چاند تارا چوک، لوک ورثہ پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا اسی طرح راول ڈیم چوک تا فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے ٹریفک روات ٹی کراس سے صدر روڈ ،جی ٹی روڈ اور موٹروے جائیگا، بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ عوام پرانے ایئرپورٹ مری روڈ، سیکٹرجی،کشمیرچوک سے مری جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایئرپورٹ ،روات کیلئے نائنتھ ایونیو ،ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…