جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد میں کنٹینرز لگ گئے، اضافی پولیس طلب

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد میں جلسوں اور مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھادی گئی، کنیٹینرز بھی پہنچ گئے۔حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور مارچ کی سیکیورٹی اور روٹس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔دارالحکومت

اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں تاہم ابھی سڑکوں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے ۔اسلام آباد میں جلسوں اوراحتجاج کے پیش نظرپنجاب اور خیبرپختون خوا سے پولیس کی اضافی نفری لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی بلائی جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا، جلسوں سے شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، یقینی بنایا جائے کہ جلسے مختص کردہ مقام پر ہی ہوں۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں زونل ایس پیز اور ایس ایس پی سید علی اکبر شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن کے جلسوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق 2ہزار سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکارجلسے جلوس اور ریلیوں کے راستوں پر تعینات ہوں گے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…