اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لانگ مارچ میں سکیورٹی خدشات ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کیلئے بم پروف گاڑیاں تیار

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی، این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے مہنگائی مکا مارچ کی قیادت کرنے والے حمزہ شہباز اور مریم ناز کے لئے بم پروف گاڑیاں تیار کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے شیڈول مہنگائی مارچ کی قیادت کرنے والے رہنمائوں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لئے ممکنہ حفاظتی امور کے پیش نظر بم پروف گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لیے رائٹ ہینڈ ڈرائیو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو خصوصی جیپیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں، بم پروف گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی سائونڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، اور دونوں رہنما سیکیورٹی ایشو کے باعث الگ الگ گاڑیوں میں سفر کریں گے۔ جبکہ ن لیگ کے قائدئن کے لیے بڑا کینٹنر بھی تیار کیا گیا ہے، کینٹینرز پر سائونڈ سسٹم اور کیمرے نصب ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز صرف بڑے مجمعے سے خطاب کے لئے کینٹنر پر جایا کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی مکا ئومارچ میں بھرپور شرکت کریں ،مہنگائی مکا ئومارچ پاکستان کے عوام کے لئے ریلیف کا باعث بنے گا، عوام کو مہنگائی سے ستانے والے حکمرانوں کے جانے سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا، عوام کے مطالبے پر فیصلہ کن اقدام کرنے نکلے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کاہ کہ عوام مہنگائی مکائو مارچ میںب ھرپور شرکت کریں۔

جنوبی پنجاب کے عوام نئے صوبے کا دھوکہ دینے والوں کے خلاف نکلیں ،حق یہی ہے کہ جھوٹے ، وعدہ فراموش اور ظالم حکمران کے خلاف گھروں سے نکلیں ،چور چور کے نعرے لگانے والا سب سے بڑا چور نکلا، اس چور کے خلاف قوم باہر نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے مطالبہ ہے کہ مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری کرپشن سونامی ،آٹا 35 سے 100، چینی 52 روپے سے 130 کرنے والے کے خلاف عوام نکلے۔

گھی 130 سے 500 روپے کرنے والے ،50لاکھ لوگوں کو بے روزگار ، دو کروڑ کو خط غربت سے نیچے دھکیلنے والے کے خلاف عوام گھروں سے نکلیں ۔ انہوں نے کہا کہ جابر اور ظالم حکمران کے منہ پر کلمہ حق کہنا افضل ترین جہاد ہے، قوم فیصلہ کن گھڑی میں اپنا کردار ادا کرے ،جنوبی پنجاب کے عوام ظالم، جھوٹے اور بے وفا حکمران کے خلاف تاریخی کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…