بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

انتخابی مہم میں شرکت ،وزیر اعظم عمران خان کو شدیددھچکا لگ گیا

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا جس کے مطابق نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو حکم امتناع نہ مل سکا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے انتخابی مہم میں وزرا اور وزیراعظم کی شرکت پر پابندی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے بعد 3 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو حکم امتناع نہ مل سکا۔ہائیکورٹ نے مرکزی پٹیشن اور حکم امتناع کی متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔تحریر ی حکم کے مطابق درخواست پر مزید سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے کہاکہ انتخابی مہم میں وزیر اعظم اور وزرا کی پابندی خلاف قانون ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،مراد سعید اور صوبائی وزرا محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو نوٹس جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…