اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں عمران خان کا جلسہ دیکھیں اپوزیشن والوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مانسہرہ میں عمران خان کا جلسہ دیکھیں اپوزیشن والوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پلاسٹک کی گڑیا نے تین درجن لوگوں کو کھانے کی دعوت دے کر خطاب کیا یہ حالات ہیں ان کے۔ وفاقی وزیر انہوںنے کہاکہ انشاللہ اگلے مہینے ان چوہوں کی دکان مکمل بند ہو جائیگی۔