پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

24  مارچ‬‮  2022

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن صرف 20 رنز پر 7 وکٹیں کھو دینے کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ٹوئٹر پر صارفین نے پاکستان ٹیم کی غیر متوقع طور پر 20 رنز کے عوض 7 وکٹیں گر جانے کو ٹیم کی ذہنی کیفیت کے

اظہار کے طور پر لیا ہے،سوشل میڈیا پر گرین کیپ کی اس کارکردگی پر صارفین نے جم کر مذاق اڑیا اور آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی سانس کو بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے آگ قرار دیا۔تیسرے دن پیٹ کمنز نے 56 رنز دے کر 5 اور مچل اسٹاک نے 33 رنز کے عوض 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان اور آسٹریلیا کی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یہ دوسرا موقع ہے، جب پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح زمین بوس ہوئی ہے،کراچی ٹیسٹ میں گرین کیپ کی 7 وکٹیں 100 رنز پر گر گئی تھیں لیکن یہاں لاہور میں آخری 7 کھلاڑی صرف 20 رنز کے عوض میدان چھوڑ گئے۔لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کے نام رہا، جن کے سامنے پاکستانی بیٹرز کی ایک نہ چلی،پاکستان جس کے 214 پر 2 کھلاڑی آئوٹ تھے پھر ایسی لائن لگی کہ پوری ٹیم 268 رنز پر سمٹ گئی، ٹوئٹر صارفین نے گرین کیپ کی اس کارکردگی پر جم کر طنز اور تنقید کے نشتر چلادیے۔ایک ٹوئٹر صارف نے اس طرز کی کرکٹ کو پاکستانی ٹیم کی خوبصورت قرار دیا اور کہا کہ یہ ہمیشہ ہی ناقابل یقین ہوتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ سمجھ لیں کہ یہ ایک بے جان وکٹ ہے تاہم ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کتنا ناقابل بھروسہ ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے تو پاکستان کے ہاتھوں میچ نکل جانے تک کی پیشگوئی کی اور کہا کہ اس بار ہم ٹیسٹ میچ نہیں بچاسکیں گے، منفی اپروچ ہر بار کام نہیں کرتی، ہمیں دفاعی ذہنیت سے نکلنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…