جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بدی کیخلاف عوام 27مارچ کو میرے ساتھ نکلے، وزیراعظم عمران خان

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 27 مارچ کو میرا ساتھ دے اور بتائے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ نیکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیتے ہوئے

کہا ہے کہ قرآن میں اللہ پاک حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، برائی سے لڑنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ملک میں کرپشن کر رہا ہے اور ملک کو لوٹ رہا ہے اس نے اکٹھے ہوکر پارلیمانی نمائندوں کی ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں۔انہوں نے کہا یہ لوگ عوامی نمائندوں کو کھلے عام خرید رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ 27 مارچ کو پوری قوم میرے ساتھ نکلے اور بتائے کہ ہم اس ملک میں جمہوریت کے خلاف، عوام کے خلاف اور قوم کے خلاف ہونے والے جرم کی مخالفت کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انہیں بتائیں کہ چوری کے پیسوں سے جو تم عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہو قوم اس کے خلاف ہے۔ سارے پاکستان کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کسی کی ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس طرح سے ہارس ٹریڈنگ کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…