ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

لاہور میں قاتل ڈور ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی 24سالہ دانیال کی 2مہینے پہلے ہی شادی ہوئی تھی

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)حکومت کے نوٹسز کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل رک نہ سکا ، علامہ اقبال ٹائون کے علاقہ میں کٹی پتنگ کی ڈور نے چوبیس سالہ نوجوان کی زندگی چھین لی ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ،ایس ایچ اوعلامہ اقبال ٹائون کو معطل جبکہ ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ رات گئے علامہ اقبال ٹائون کا رہائشی 24سالہ دانیال یاسر موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔سی سی پی او لاہور فیاض احمددیو نے اقبال ٹائون میں ڈور پھرنے سے شہری دانیال کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔نوجوان کے تایا نے بتایا کہ دانیال کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی، متوفی والدین کا اکلوتا سہارا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ واقعہ کے بعد ایس ایچ اواقبال ٹائون توقیرانجم کو معطل جبکہ ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیدیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ پر افسوس اورمتاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے، پولیس پتنگ بازی کرنے والوںکے خلاف کارروائی کرے، کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، زیروٹالرنس پالیسی اختیارکی جائے۔علاوہ ازیں لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 24سالہ نوجوان کی ہلاکت کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیاہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈئون کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…