اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان

datetime 15  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر اور برفباری کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جنوری کے آخر تک گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے،پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے اور سڑکوں پر شدید پھسلن کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے جس پر این ڈی ایم اے نے عوام سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

شدید سردی اور برفباری بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور ہیٹر چلاتے وقت تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ دوسری جانب، میدانی علاقوں میں سرد و خشک موسم کے ساتھ کورا یا پالا پڑنے کا خدشہ ہے جس سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورتحال میں برفباری والے مقامات پر گاڑی کے ٹائروں پر حفاظتی زنجیر کا استعمال لازمی کریں، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہش مند افراد وہاں رہائشی سہولیات کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پروگرام تشکیل دیں۔ انتظامی سطح پر تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں برف ہٹانے والی ضروری مشینری کی دستیابی اور دیگر پیشگی حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم سے متعلق مستند اور بروقت معلومات کے لیے ٹی وی، ریڈیو اور این ڈی ایم اے کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکانٹس سے وابستہ رہیں، مزید برآں “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ کے ذریعے بھی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وہ تمام ممکنہ خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال کے مطابق مسلسل ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…