جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت پرسنل بیگج اسکیم کے ذریعے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترمیم شدہ پالیسی کے مطابق اب بیرونِ ملک سے گاڑیاں صرف ریذیڈنسی اسکیم اور گفٹ اسکیم کے تحت ہی منگوائی جا سکیں گی۔ وزارتِ تجارت نے ان ترامیم کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد نئی پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔نئے قواعد کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑی کو کم از کم ایک سال تک کسی دوسرے شخص کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ قانون میں ترمیم کے ذریعے گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، جو اب 700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی ہے۔ترمیم شدہ پالیسی کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے کم از کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔ مزید یہ کہ ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کے تحت گاڑی صرف اسی ملک سے درآمد کی جا سکے گی جہاں سے متعلقہ اوورسیز پاکستانی مستقل طور پر مقیم ہوگا۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد درآمدی نظام کو منظم بنانا اور ماحولیاتی و حفاظتی تقاضوں کو یقینی بنانا ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…