لاہور (این این آئی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 19جنوری سے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے،موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے پیش نظر سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا،سکولوں کے طلباء اور والدین تاحال گومگو کیفیت کا شکار ہیں کہ 19جنوری کو سکول کھلیں گے یا نہیں؟۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20دسمبر سے ہوا تھا ، تعلیمی اداروں میں بچوں کو موسم سرما کی کل 30چھٹیاں دی گئیں ،ابھی تک بچے 30میں سے 27چھٹیاں گزار چکے ہیں۔اب چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہو گی ۔















































