اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی مشاورت سے کیا گیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق پس پردہ تفصیلات بیان کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے خود نواز شریف سے براہِ راست رابطہ کیا، جس کے بعد ان کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی عمل میں آئی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اس فیصلے کے ذریعے اپنے تحفظات اور ناراضی کا اظہار بھی کیا، جس کے نتیجے میں محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت مستقبل میں ایک وسیع تر میثاقِ جمہوریت کی بنیاد بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔















































