جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دئیے گئے۔نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔مرکز قومی بچت نے باضابطہ طور پر 750 روپے کے پرائز بانڈز قرعہ اندازی نمبر 105 کے نتائج جاری کیے جو 15 جنوری 2026 کو پشاور میں کی گئی۔

پہلا انعام 15 لاکھ روپے بانڈ نمبر809258 کو ملا، دوسرا انعام 5 لاکھ روپے فی کس تین خوش نصیب افراد کے حصے میں آیا جو بانڈ نمبرز 488890، 748328 اور 746418 کے حامل ہیں۔اس کے علاوہ ملک بھر میں ہزاروں افراد نے 9,300 روپے کا تیسرا انعام جیتا۔حکام نے کہا کہ قرعہ اندازی سخت نگرانی اور شفاف طریقہ کار کے تحت منعقد کی گئی۔اس طرح ساڑھے سات سو روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے درج بالا افراد مالا مال ہو گئے ۔ انعام جیتنے والے افراد مقررہ مدت کے اندر مجاز برانچز سے معیاری تصدیقی عمل کے تحت اپنی انعامی رقم وصول کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…