کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اہم برادر اسلامی ملک کے سربراہ کی پاکستان آمد کھٹائی میں پڑگئی ہے ، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے باعث جو حالات ہیں ان میں اہم برادر اسلامی ملک کے سربراہ کی پاکستان آمد کھٹائی میں پڑگئی ہے۔
اس حوالے سے حکومت پاکستان کو پیغام بھی بھجوادیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے جس کے بعد ملک میں جو سیاسی عدم استحکام کی صورتحال ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم برادر اسلامی ملک کے سربراہ نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے اور حکومت پاکستان کو پیغام بھجوادیا ہے کہ ایسے حالات میں برادر اسلامی ملک کے سربراہ پاکستان نہیں آسکتے ان کی جگہ ان کے وزیر خارجہ اوروفد کے دیگر اراکین پاکستان آئیں گے اور او آئی سی میں شرکت کریں گے جبکہ یہی وفد 23مارچ کو ہونے والی پریڈ میں بھی شریک ہوگا ۔ جبکہ جن برادر اسلامی ملک کے سربراہ کو پاکستان آنا تھا اب ان کا جو دورہ ہے وہ منسوخ ہوچکا ہے ۔