بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم میں سمجھداری کا فقدان ہے،بہت نا تجربہ کاری ہے، نیچے اتریں گے تو سیکھیں گے ٗ پرویز الٰہی

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کی،جن کی منتیں کرتے رہے وہ برتن توڑتے رہے، 3سال منتوں سے نکالے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن فیصلہ کرچکی ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، وزیراعظم عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں کیونکہ سارے اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی جانب ہے۔

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں بھی صوبائی اسمبلیاں کام کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کمان نواز شریف کے پاس ہی ہے، وہ جو کہتے ہیں وہی ان کی ن لیگ فالو کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے دل میں عمران خان کی محبت جاگی ہوئی ہے وہ ہماری قربت شاید بھول گئے۔ وزیر اعلیٰ بن گیا تو اپنے تمام وعدے پورے کروں گا کسی کو دھوکہ نہیں دوں گا۔ حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سپیکر پنجاب چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں کیونکہ سارے اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی جانب ہے۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے۔ حکومت کے گھبراہٹ اور غصے میں فیصلے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام جماعتوں نے ہمیں پنجاب کی وزارت اعلی کی پیش کش کی ہے مگر حکومت نے ابھی تک ایسی پیش کش نہیں کی۔

اگر ہمیں وزارت اعلی کی پیش کش ہوئی تو ہم پی ٹی آئی حکومت کی کوتاہیاں دور کردیں گے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے ہمارے جو بھی معاملات طے پائے اس کے ضامن آصف علی زرداری ہوں گے۔ایک سوال پر کہ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 172 سے زائد ارکان ہیں، چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک کہتے ہیں اپوزیشن کے پاس حکومت سے زیادہ بندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اتحادیوں کے فون آتے ہیں باقی سب نیوٹرل ہیں، پشاور سے بھی کچھ نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں بھی صوبائی اسمبلیاں کام کرتی رہیں گی۔ہمارا فیصلہ ایم کیو ایم کی وجہ سے رکا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی کے ساتھ کچھ مسائل ہیں۔چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن فیصلہ کرچکی ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جلد ان سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیش کش کی۔ہم نے کہا کہ مسلم لیگ کسی اور پارٹی میں ضم نہیں ہوگی، اس کا اپنا ووٹ بینک ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناتجربہ کاری آڑے آرہی ہے، انہیں پہلے سیکھنا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…