جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی بہتری کے لیے ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، ایم کیوایم کے مطالبات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں،تحریک عدم اعتماد پر 172 سے زیادہ ارکان حمایت کریں گے، چودھرے پرویز الہی کا بھی انٹرویو آ گیا ہے۔

اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے، بس جو بھی حکومت آئے ایوان صدر، وزیراعظم ہاوس اور گورنر ہاوس میں جو یونیورسٹیاں بن گئی ہیں وہ بند نہ کریں، اسٹوڈنٹس آخری سال میں ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا کہ 10 لاکھ لوگ ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔ جس پر وزیراعلی سندھ نے طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دیں اور 50 لاکھ گھر بنائے ہیں، پھر وہ لوگ تو آئیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی عوام نے بلاول بھٹو کو کہا ہے کہ اس حکومت سے ہماری جان چھڑوائیں، جب عوامی مارچ اسلام آباد پہنچا تھا تو پی ڈی ایم جماعتوں نے اس میں شرکت کی تھی، تحریک عدم اعتماد کے لئے 28 مارچ سے آگے نہیں جا سکتے، حکومتی افراد کہہ رہے ہیں کہ ہمارے نمبرز پورے نہیں ہیں، ایسی بات ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا لیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے ہر مرتبہ آفر کی ہے کہ الیکٹورل ریفارمز پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، کیا اس ملک میں یہی رہ گیا ہے کہ ہر مہینے آ کر یہاں حاضری لگائیں، سب کا وقت ضیاع کر رہے ہیں، اس کا ٹائم اب ختم ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…