بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم وزارتِ اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، ق لیگ

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم وزارتِ اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنے والوں کا ساتھ دیں گے،اس بات کا دعویٰ اے آر وائی نیوز نے ق لیگ کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے، ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ق لیگ نے واضح کر دیا ہے کہ جو انہیں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش کرے گا اس کا ساتھ دیں گے،

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کارجحان اپوزیشن کی طرف ہے اور عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا اتحاد پکا اور دیر پا ہے،جب مخالفین ایک شخص کیخلاف اکٹھے ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں،وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں آنا چاہتے ہیں تو ویلکم کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی ساری اتحادی جماعتوں کا رجحان سو فیصد اپوزیشن کی طرف ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمرا ن خان سو فیصد مشکل میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا اتحاد پکا اور دیر پا ہے اور جب مخالفین ایک شخص کیخلاف اکٹھے ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے وفود بھیجنے کا وقت گزر چکا ہے،وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں آنا چاہتے ہیں تو ویلکم کریں گے۔پرویز الٰہی نے کہاکہ وزیر اعظم ایک ایک ووٹ والے کے پاس جارہے ہیں اگر یہ کام وہ پہلے کرلیتے ہیں تو بہتر ہوتا۔ جب ان سے یہ سوال کیاگیا کہ حکومت کے اتحادیوں کارحجان کس طرف ہے تو چوہدری پرویز الٰہی نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ اتحادیوں کا رجحان سو فیصد اپوزیشن کی طرف ہے اور عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…