اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھانجے اور بہنوئی پر موٹر وے پولیس پر تشدد کا الزام لگادیاگیا نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹر وے پر تعینات اہلکاروں نے ٹول پلازہ پر ایک گاڑی کے پیچھے 12 افراد کو بیٹھا دیکھ کر اسے روکا۔
موٹر وے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گاڑی کے پیچھے اتنے لوگوں کو بٹھانا خلاف قانون ہے، اس لئے ان لوگوں کو اتارا جائے۔گاڑی میں سوار افراد اپنے ہمراہ لوگوں کو اتارنے کے لیے تیار نہیں تھے، جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوگئی اور ان لوگوں نے موٹر وے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی ایس پی ایوب خان موقع پر پہنچے اور تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہیذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے بہنوئی طالب اور بھانجا ارباب بھی سوار تھا،آئی جی موٹر وے پولیس انعام غنی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔