کو ئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کا وزیر اعلیٰ میر عبدالقدو س بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاو ر ت کے لئے رابطہ کا سلسلہ تیز کر دیا جلد ہی تحریک لانے کا فیصلہ کئی وزراء نے بھی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کےناراض اراکین کاوزیراعلی کیخلا ف تحریک عدم اعتمادلانےکیلئےمشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا، بی اےپی اورپی ٹی آئی کےناراض اراکین کاآپس میں رابطہ ہواہے اور اس سلسلے میں بات چیت بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کیلئے دیگر سیاسی جماعتو ں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، واضح رہے کہ میر عبدالقدو س بزنجوکیخلاف 8 اپریل2022 سےقبل تحریک عدم ا عتمادنہیں آسکتی دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی بلوچستان حکو مت کو گرانےکی کوئی خواہش نہیں ہے تاہم صوبہ کے حالا ت پر ان کے ساتھ بھی بی اے پی اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے رابطہ کیا ہےذرائع نے مزید بتایا کہ بی اے پی کے کئی وزرا سے بھی ناراض اراکین نے رابطے کے ہیں اور اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔