نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں لڑکی والوں کی طرف سے جہیز نہ دینے اور ڈیمانڈز پوری نہ کرنے پر دْلہا نے شادی سے انکار کردیا۔بارات کے ساتھ
آنے والا دلہا ایک سکول ٹیچر کا بیٹا تھا، اس نے کہا کہ میری سرکاری نوکری لگنے والی ہے اور اتنا خرچہ میں اپنی شادی پر کرچکا ہوں، اگر میری ڈیمانڈز پوری نہ کی گئیں تو میں کیسے شادی کرسکتا ہوں۔دْلہا کی جانب سے عین شادی کے موقع پر دلہن اور اس کے گھروالوں کو منع کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کو لوگ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سے کہا جارہا ہے کہ جہیز کا انتظام بعد میں کردیا جائے گا، مگر لڑکی والوں کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے باوجود بھی دلہا ماننے کو تیار نظر نہیں آیا۔دلہا کے انکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔