پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا آصف زرداری ، شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات طے پا گئی

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ  آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں طے پایا کہ ملاقات آج یا کل ہوگی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے ان تین بڑوں کی ملاقات میں نمبر گیم پر بھی بات ہوگی جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو اہم ہدایات جاری کر دیں،پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کیں ہیں ،شہباز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمان کو بیرون ملک سفر پر جانے سے روک دیا، تمام اراکین پارلیمان کو ملک میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی بیرون ملک دوروں میں اراکین کے نام ڈال کر انہیں باہر بھجوانے کی سازش کر رہے ہیں،شہباز شریف نے پارٹی اراکین کو سپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے روک دیا۔دوسری جانب دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے ممبران قومی اسمبلی کو آج رات تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی،اپوزیشن جماعتیں آج پیر سے پارلیمان میں حکومت مخالف سرگرمیوں کا آغاز کرے گی،اپوزیشن جماعتیں رواں ہفتے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…