منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشیروں سے محتاط رہیں اور فیصلے پر نظر ثانی کریں، پرویز الٰہی نے عمران خان سے درخواست کردی

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں جو غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا میں خلیج حائل کر رہے ہیں،تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں ۔

پارٹی کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے پر تشویش ہے اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے چند اخبار اور میڈیا ہائوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے، سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حیرانی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہائوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہائوسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…