بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

سلمان خان نے شادی کامبہم الفاظ میں اعتراف کرلیا

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ شادی کے سوال کا مبہم انداز سے جواب دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مختصر ترین ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس میں سلو میاں خود سے شادی سے متعلق سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں سنہ 1994 کی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کا منظر ہے، اس فلم میں سلمان خان نے پریم نامی کردار نبھایا تھا اور ویڈیو میں وہی کردار موجودہ دبنگ خان سے سوال کرتا نظر آرہا ہے کہ ‘اور شادی’؟ جس پر سلو میاں نے جواب دیا کہ ‘ہوگئی’ تو یہ سْن کر پریم چونک اٹھا اور حیرانگی سے پھر پوچھا ہوگئی؟، جس پر سلمان خان خاموش رہے۔خیال رہے کہ مذکورہ اشتہار کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں ا?ئیں، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کس مقصد کے لیے ویڈیو بنائی گئی ہے اور سلمان خان نے مذکورہ ویڈیو کیوں شیئر کی۔حالیہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جس کی بعد میں حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ ایک ایڈٹڈ تصویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ دونوں فلمی شخصیات نے حقیقی دنیا میں بھی شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں سوناکشی نے جھوٹی خبر پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…