پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کو کس پاکستانی لیجنڈ جیسا کہا؟

datetime 5  مارچ‬‮  2022 |

دہلی (یواین پی)بھارت کے لیجنڈ بیٹر سنیل گواسکر نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو پاکستانی لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد جیسا کہہ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کیریئر پر گفتگو کے دوران انہیں جاوید میانداد کی طرح کا بلے باز قرار دیا۔

سری لنکا کے خلاف موہالی میں شروع ہونے والا میچ ویرات کوہلی کا 100واں ٹیسٹ میچ ہے، جس پر بھارتی بورڈ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر سنیل گواسکر کی ایک ویڈیو ویرات کوہلی کے 100 ٹیسٹ میچز مکمل ہونے سے متعلق شیئر کی گئی۔ویڈیو میں بھارتی لیجنڈ کرکٹر نے آج کل کے مایہ ناز بلے باز کی ٹیسٹ کرکٹ کے سفر کا جائزہ لیا اور اس سے متعلق اپنے خیالات پیش کیے۔سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کے اب تک کے ٹیسٹ کیریئر کی تعریف کی، اُن کی شاندار پرفارمنس اور گراونڈ میں جاوید میانداد جیسے رویے کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کوہلی اُن کامیاب بلے بازوں میں سے ایک ہے، جو اپنی حد میں رہتے ہوئے مقابل فاسٹ بولر کو اکسانا جانتا ہے تاکہ اس کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھاسکے۔سنیل گواسکر نے کہا کہ گراونڈ میں بالر کے خلاف ایسا ہی رویہ پاکستانی لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا ہوتا تھا، وہ بولر کو اپنے حد میں رہ کر اکساتے تھے تاکہ وہ گیند بازی میں غلطی کرجائے۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ ویرات نے اپنے کیریئر کے دوران غیر معمولی ترقی کی اور 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 12 ویں بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کرکٹ میں کامیاب رہے ہیں، سنچری ٹیسٹ میچز ملک کے لیے کھیلنے کا احساس ہی یادگار ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…