منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

معروف اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ریڈیو، اسٹیج ، ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار مسعود اختر پھیپڑوں کے سرطان کے باعث 82 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ، شوبز شخصیات نے سینئر اداکار مسعود اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار فن کے ان چند اساتذہ میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری کے اصول طے کئے ۔

ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پر ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار مسعود اختر پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے او ر گزشتہ کئی روز سے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ چند ماہ پہلے مسعود اختر کے جواں سالہ بیٹے کی اچانک موت ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ گہرے صدمے میں تھے اور اس کے بعد سے ان کی صحت خراب رہنا شروع ہو گئی تھی ۔ پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے اور انہوں نے گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی تعلیم حاصل کی ۔ گھر والے انہیں بیرسٹر بنانا چاہتے تھے اور وہ اپنے گھر والوں کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے حتی الامکان کوشش بھی کرتے رہے ۔ وہ بینک میں نوکری کے ساتھ ایل ایل بی بھی کر رہے تھے اور اس کے ساتھ انہوں نے ریڈیو پاکستان جانا بھی شروع کر دیا تھا ،اسی دور میں ایک اردو کانفرنس میں ان سے زبردستی ایک کردار کرایا گیا جس کے بعد انہوں نے اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور ان کا شمار اسٹیج کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔

پی ٹی وی کے آنے کے بعد اس پر کام کرنے والے فنکاروں میں مسعود اختر کا نام بھی شامل ہے ۔ انہوں نے 1968ء میں سلور سکرین پر انٹری دی ۔ شباب کرانوی نے انہیں ایک کردار کی پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور مسلسل تین ماہ تک اصرار کے بعد وہ فلم میں کام کرنے کے لئے راضی ہو گئے اور ان کی پہلی فلم سنگدل تھی جس نے بے پناہ کامیابی حاصل کی۔

مسعود اختر نے اداکاروں کی رہنمائی کے لئے ایک کتاب ایکٹنگ گائیڈ بھی تحریر کی جسے پاکستان سے زیادہ برطانیہ میں شہرت ملی ۔ مسعود اختر کو حکومت کی جانب سے فن کی خدمات کے اعتراف میں 14اگست2015ء کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔

سینئر اداکار قوی خان ، نعمان اعجاز، توقیر ناصر، جاوید رشید، جاوید شیخ، ندیم، پرویز رضا، اشرف خان، محمود اسلم، وسیم عباس، سہیل احمد، نسیم وکی، افتخار ٹھاکر، ندیم بیگ، سید نور ، نغمہ بیگم، سنگیتا بیگم، ثمینہ احمد،شان، نشو بیگم، فضیلہ قاضی، ثمینہ پیرزادہ، حسن عسکری، ناصر ادیب سمیت دیگر نے سینئر اداکار مسعود اختر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہ ان کے انتقال سے ایک عہد اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔

انہوں نے ہر طرح کاکردار نبھایا لیکن اپنے فن کے ذریعے اس کردار میں ایسی جان ڈالی کہ وہ کردار ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا ۔ مرحوم کا شمار فن کے ان اساتذہ میں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری کے اصول کئے او رجس نے بھی ان کی پیروی کی کامیابی اس کا مقدر ٹھہری ۔ شوبز شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…