جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواجہ سراؤں کو اسلام سے زیادہ تحفظ کسی اور مذہب نے نہیں دیا،وفاقی شرعی عدالت

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی شرعی عدالت کے جسٹس سید انور نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کو اسلام سے زیادہ تحفظ کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔جمعہ کو خواجہ سراؤں کے حقوق اور جنس تبدیلی کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت وفاقی شریعت کورٹ میں ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل وزارت انسانی حقوق وفاقی شریعت عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ

تحریری جواب سے ہم جنس پرستی کا ملنے والا تاثر غلط ہے۔جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیے کہ وزارت جس اصول پر انحصار کر رہی ہے وہ ہم جنس پرستی کو فروغ دیتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وفاقی حکومت ہم جنس پرستی کی حمایت کرے گی۔ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو جواب میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں، جس پر جسٹس محمد انور نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے قانون کو ہم جنس پرستی سیکیوں جوڑ رہے ہیں۔ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق اور ریاست ہم جنس پرستی کی اجازت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔جسٹس سید انور نے ریمارکس دیے کہ خواجہ سراؤں کے تحفظ کا قانون بناتے وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت نہیں کی گئی، خواجہ سرا مظلوم طبقہ ہے انہیں ہم جنس پرستی سے نہ جوڑیں۔جسٹس سید انور نے استفسار کیا کہ وزارت انسانی حقوق نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے لینے کا جھوٹ کیوں بولا؟ وزارت انسانی حقوق کم از کم جواب میں تو سچ بولا کرے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پر عمل کریں تو مسئلہ پیدا ہی نہ ہو، خواجہ سراؤں کو اسلام سے زیادہ تحفظ کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔وفاقی شرعی عدالت نے وزارت انسانی حقوق سے خواجہ سراؤں کے حقوق اور ہم جنس پرستی سے متعلق معاملے کا دو ہفتے میں ترمیم شدہ جواب طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…