جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوہر سے خلع کی صورت میں بیوی کو حق مہر کا کتنا حصہ ادا کرنا ہو گا ؟ وفاقی شریعت عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا 

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی شرعی عدالت نے خلع کی صورت میں بیوی کو وصول شدہ حق مہر 100 فیصد واپس کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاہے کہ خلع کی صورت میں بیوی کو کل ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنے کا قانون غیرشرعی ہے۔

چیف جسٹس نور محمد مسکان زئی ،جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے سماعت کی۔وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی نے تحریر کیا ہے جبکہ وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ شیخ محمد اقبال بنام حکومت پنجاب کیس میں سنایا ۔وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے خلع کی صورت میں کل اداشدہ حق مہر25 فیصد واپس کرنے کی دفعات کالعدم قرار دیا جبکہ پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعہ 10 کی ذیلی دفعات 5 اور 6 کالعدم قرار دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کے مطابق خلع پر خاتون کواداشدہ حق مہر کا 25 فی صد واپس کرنا ہوتا تھا ،ایکٹ کے تحت خلع پرشوہر غیر ادا شدہ حق مہر کا پچاس فی صد بیوی کو ادا کرنے کا پابند تھا،شیخ محمد اقبال نے اپنے وکیل اسلم خاکی کے ذریعے پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کیا تھا۔اسلم خاکی ایدووکیٹ کے مطابق فیصلہ کے تحت پنجاب میں بھی خلع لینے والی خواتین کو سوفیصد حق مہر واپس کرنا ہوگا۔ اٹھائیس صفحات پر مبنی فیصلے میں کہا گیا ایڈووکیٹ پنجاب نے درست معاونت فراہم نہیں کیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…