پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے جو چال چلنی تھی چل چکے،اب اللہ کا فیصلہ ہو گا، حمزہ شہباز

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہیکہ عمران خان نے جو چال چلنی تھی چل چکے،اب اللہ کا فیصلہ ہو گا، قوم نے عدم اعتماد کر دیا ہے اب تم سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے، ہم آئین کے ذریعے محاسبہ کریں گے، تمہاری طرح دھرنا دے کر نہیں، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے اتحادی جماعتوں سے بھی بات چل رہی ہے، اب تمہیں ہرصورت جانا ہو گا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق عمران نیازی نے14 ممالک سے آنے والی فنڈنگ کو چھپایا گیا ،یہ سٹیٹ بینک کا ریکارڈ ہے ،27 اکاو ¿نٹس چھپائے گئے جنکی تفصیلات جمع نہیں کرائی،ان اکائونٹس میں پیسہ انڈیا سے آیا، یہ اکائونٹس ہر محکمے سے چھپائے گئے ،انہوںنے مزید کہا کہ عمران نیازی توشہ خانہ میں کیا کیا جیب میں ڈالا اس کا حساب کیوں نہیں دیتے، ملک میں جو ترقی نواز شریف چھوڑ کر گئے تھے آج وہ بھی ختم ہو گئی ہے، ہم نے جھوٹے وعدے نہیں کئے کام کر کے دکھایا تھا، آج لوگ بھوکے ہیں مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں، کیا عمران خان سے حساب لینے والا کوئی ہے،روز پٹرول بم گرتا ہے اورعوام ماتم کرتے ہیں، چارسال سے مسلم لیگ (ن) جیلوں میں ہے یا عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، اپوزیشن نے اسے کیا بے نقاب کرنا تھا ان کے جھوٹ کی قلعی خود ہی کھل گئی ہے،انہوںنے مزید کہا کہ قوم سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہوئے، کہاں ہے نیا پاکستان جسکا وعدہ کیا تھا،باوجود دھاندلی زدہ الیکشن کے ہم جمہوریت کے بھلے کے لیے کالی پٹیوں کے ساتھ اسمبلی گئے،ہم نے سوچا شاید عمران خان کچھ کرکے دکھائے ہم نے جھوٹے وعدے نہیں کیے، کھودا پہاڑ نکلا چوہا،یہ عوامی عدالت ہے عمران نیازی آپکے جھوٹ بھی ختم ہو گئے ،عمران نیازی شریف خاندان سے انتقام میں اندھا ہو گیا ہے،عمران نیازی کو جانا ہو گا، نواز شریف کو لانا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…