بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

یوکرینی صدر کی انتونیو گوٹیرس سے گفتگو ، روس کو ویٹو پاور سے محروم کرنے پر زور

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدرولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیلی فون پر اقوام متحدہ کے صدر انتونیو گوٹیرس سے بات چیت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جارح ریاست(روس)کو سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے حق سے محروم کیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ٹویٹر پر بتایا کہ روس جو کچھ کہہ رہا ہے اور کر رہا ہے وہ یوکرین کے عوام کے خلاف اجتماعی نسل کشی ہے۔یوکرین کے صدر نے گوٹیرس سے درخواست کی کہ روسی فوجیوں کی لاشوںکو حوالے کرنے میں مدد کی جائے۔ادھر گوٹیرس نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ یوکرین کے عوام کے لیے انسانی امداد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گوٹیرس کے مطابق بین الاقوامی قانون کا احترام اور شہریوں کا تحفظ دو بنیادی امور ہیں۔زیلنسکی نے بتایا کہ ہم نے مزید امداد اور ہمارے ملک کے لیے زیادہ سپورٹ پر اتفاق کیا ہے۔یوکرین کے صدر نے زور دیا کہ ہمارا مرکزی ہدف اس قتل و غارت کو روکنا ہے۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…