منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کانٹے دار مقابلے کے بعد لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئے

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا، انتہائی اہم میچ میں فخر زمان کا بلا نہ چل سکا وہ صرف ایک رنز بنا سکے، انہیں ڈاسن کی گیند پر وقاص مقصود نے کیچ آؤٹ کیا۔ فل سالٹ بھی کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے انہیں دو رنز پر ڈاسن نے آؤٹ کیا۔

عبداللہ شفیق نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 28 گیندوں پر 52 رنز بنائے انہیں وقاص مقصود کی گیند پر شاداب خان نے کیچ آؤٹ کیا۔ کامران غلام 30 رنز بنا سکے، وہ شاداب خان کی گیند پر جیکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے 28 رنز بنائے اور وہ محمد وسیم کی گیند پر جیکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سمت پٹیل نے 21 رنز بنائے وہ محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزے 28 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈاسن اور محمد وسیم نے دو دو جبکہ شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 169 رنز کا ہدف ملا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز پال سٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے کیا، اسٹرلنگ نے 13 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ایلکس ہیلز نے 38 رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر کامران غلام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وِل جیکس کوئی رنزنہ بنا سکے وہ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے ان کا کیچ حارث رؤف نے لیا۔ شاداب خان 14 رنز بنا سکے وہ زمان خان کی گیند پر سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لیام ڈاسن نے 12 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان نے 28 گیندوں پر 40 رنز بنائے وہ بھی رن آؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے 6 رنز بنائے اور وہ زمان خان کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے 25 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد وسیم نے 5 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔ وقاص مقصود کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں ڈیوڈ ویزے نے آؤٹ کیا، اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں آؤٹ ہو گئی اور 162 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…