منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے قیاس آرائیاں، حکومت کا ردِعمل آ گیا

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس جاری ہے۔ اس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شیڈول کے مطابق پاکستان واپس پہنچیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے روسی فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جمعرات کو یادگارآمد پردوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اور فوجی دستے نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔یادگار کریملن کے باہر الیگزینڈرگارڈن میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…