بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ماسکو میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،واشنگٹن (این این آئی، آن لائن) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ماسکو میں موجود وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یوکرین روس تنازع سے متعلق بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اہم دورے پر ماسکو میں موجود ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے متعلق پاکستان کواپنی پوزیشن سے آگاہ کردیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق علم ہے۔پاکستان سے دیرینہ شراکت داری اورتعاون ہے۔خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ روس کوجنگ سے روکنے کے لئے امریکا نے جوسفارتی کوششیں کیں ان سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ دنیا کے ہرملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین کیخلاف روسی صدرپیوٹن کے اقدامات پرتشویش کا اظہارکرے۔ توقع ہے کہ ہرملک عالمی امن اوراستحکام کوخطرے میں ڈالنے والے روسی اقدامات کی مخالفت کرے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…