اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حال ہی میں تیسری شادی کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد، ان دنوں عامر لیاقت خبروں کی

زینت بنے ہوئے ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے نظر آرہے ہیں۔اب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جوکہ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا۔انٹرویو کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اگر چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی ہو تو وہ زیادہ اچھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ آپ اس کا خیال رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ اپنا گھر چھوڑ کر آپ کے پاس آتی ہے تو اس خاتون کے ساتھ کئی رشتے منسلک ہوتے ہیں جس میں ماں، باپ، بھائی، بہن کا رشتہ سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ آپ کبھی اس کی ماں کی طرح اس کا خیال رکھیں تو کبھی باپ اور بھائی کی طرح حفاظت کریں، اور بہن کی طرح اس کے ہمدرد بنیں۔عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ میری اہلیہ کی عمر کافی کم ہے تو میں ان کا خیال بھی رکھتا ہوں اور انہیں بہت کچھ سکھاتا بھی ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ کی شادی آپ کی عمر کی لڑکی سے ہوگی تو وہ کبھی کچھ نہیں سیکھے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…