منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پیکا آرڈیننس فیک حکومت بچانے کیلئے ہے، جے یو آئی کا دعویٰ

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ن)پیکا صدارتی آرڈیننس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس فیک حکومت بچانے کیلئے ہے۔ مرکزی ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ فیک اعظم عمران خان کو آرڈیننسوں سے بچایانہیں جاسکتا،

فیک نیوز پر مقدمہ کرنا ہے تو عمران خان پر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جعلسازی کی پیداوار فیک طریقے سے اقتدار میں لایاگیا،عمران خان نے ہی فیک نیوز دی تھی کہ تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ پیکا آرڈیننس یہ ہے کہ مراد کو کچھ کہا تو برا عمران کو لگے گا شکایت زلفی بخاری کریگا۔انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کے کے زریعے اقتدار میں آئی حکومت عوام پر آرڈیننس کے زریعے عذاب مسلط کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی سیاسی اخلاقی سماجی اقدار کو تباہ کردیا کیا فیک نیوز ہے۔انہوں نے کہاکہ پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم عوام دشمن ہے یکسر مسترد کرتے ہیں،پیکا ترامیم اپوزیشن سے زیادہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی زبان بندی کیلئے لایاگیا۔ اسلم غوری نے کہاکہ عمران خان آئے روز فیک نیوز پھیلاتاہے اس کو پہلے گرفتار کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی ترقی کی جھوٹی خبریں عمران خان نے پھیلائیں،عمرانی سرکس کے کرداروں نے ہی فیک دی تھی کہ سی پیک میں کرپشن ہوئی۔ اسلم غوری نے کہاکہ اقتدار کی کشتی ڈوبنے پر عمرانی سرکس اب پیکا آرڈیننس کا ڈرامہ لایاہے،پیکا آرٍڈیننس عمران خان کی بربادی میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…