کرمانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ عورت مارچ یورپ کا کلچر ہے،اسلام میں اس کی کوئی گنجائش ہے نہ یہ ہمارا کلچر ہے،
جو عزت اسلام نے عورت کو دی کوئی دوسرا مذہب نہیں دے سکتا،وزیراعظم مارچ پر پابندی عائد کر یں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری عورت مارچ یورپ کا کلچر ہے،اسلام میں اس کی کوئی گنجائش ہے نہ یہ ہمارا کلچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں طالبات کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں عورت مارچ کے نام یہ کام سر انجام دینا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے نعرے غیر اخلاقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو عزت اسلام نے عورت کو دی ہے وہ کوئی دوسرا مذہب نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ عورت مارچ پر پابندی عائد کر یں۔انہوں نے کہا کہ اپنے عورت مارچ کے بیان پر معذرت نہیں کروں گا۔