جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کی آنکھوں میں اس وقت خون اُترا ہوا ہے، حمزہ شہباز

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بدقسمتی سے ملک کا وزیراعظم جھوٹا اور نکما ہے، اب عوام کی عدالت میں حساب ہوگا، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، پٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کوئی سنگدل ہی کرسکتا ہے۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیں گے،

عوام کی عدالت میں ان کا احتساب ہوگا ،کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ، ہمارے خلاف مقدمات میں نکلا کیا ؟ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے ہاتھوں پس رہی ہے،غریب کے بچوں کے منہ سے دودھ بھی چھین لیا گیا ہے ،کورونا وبا ء میں بخار کی دوا ناپید ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بے حس اور سنگدل شخص پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کر سکتا ہے، یہ صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن)کے بارے میں ہی سوچتے ہیں ،عمران نیازی انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی، نیازی نے اپنا بنی گالہ کا گھر ریگولرائز کروا لیا،کسان اور غریب کے گھر گرا دیئے، عمران نیازی سے کہتا ہوں ، بنی گالہ کے پہاڑ سے نیچے اتریں،لوگوں کو سنیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے ہاتھوں پس رہی ہے، عمران خان نے انتقام کے بجائے عوام کا سوچا ہوتا تو عوام نہ روتی، قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ جھوٹے عمران نیازی سے جان چھڑائی جائے۔انہوں نے کہا کہ نورتن کہتے ہیں کہ یہ سب سے مشہور وزیراعظم ہے، ان کا کچا چٹھہ کھل گیا ہے، صاف پانی کیس میں 16 ملزمان بری ہوگئے ہیں، انہوں نے 50 لاکھ گھر کا جھانسہ دیا، کھلواڑ کیا، آج کرپشن کا نعرہ بھی زمین میں دفن ہوچکا ہے۔چینی، کھاد، ادویات سکینڈلز میں عمران نیازی کیخلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے،

ان کا عوام کی عدالت میں احتساب ہوگا، اس کو بھاگنے نہیں دیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ 74 سال میں ایسے ظالمانہ اقدام عوام کے خلاف نہیں ہوئے جو آج ہو رہے ہیں، عوام کوظالم حکمران سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت کرنی چاہیے،عوام کی آنکھوں میں اس وقت خون اترا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ دوسروں پر

الزام لگاتے تھے، قدرت نے پہیہ گھما دیا ہے،اپوزیشن ایک پیچ پر ہے، ان شا اللہ عوام کو خوشخبری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے لیکن وہاں ترقی ہو رہی ہے،ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔حمزہ شہباز نے کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی صحافی کے گھر والوں کو صبر دے۔پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں صحافی غیر محفوظ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…