اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عورت مارچ کو روکنے کے لئے لاٹھی کا استعمال کریں گے، جے یو آئی نے خبردار کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)جے یو آئی ف اسلام آباد ڈویژن کے صدر عبدالمجید ہزاروی نے ملک بھر میں منائے جانے والے عورت مارچ کی مخالفت کر دی، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلائی جاتی ہے، انہوں نے اس موقع پر حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عورت مارچ کی اجازت دی گئی تو ہم اسے روکنے کے لئے لاٹھی کا استعمال کریں گے،

پاکستان میں تمام اجتماعات، جلوس، مارچ، کانفرنسوں کیلئے ضابطہ اخلاق مقرر ہے، عورت مارچ کے منتظمین کو بھی اسی ضابطے کی پابندی کرنی چاہیے، گزشتہ سال عورت مارچ کے دوران لاہور، اسلام آباد، کراچی میں جو زبان، بینرز، لہجہ استعمال کیا گیا وہ کسی بھی صورت پاکستان اور اسلامی اقدار کے مطابق نہیں تھااور پاکستان کے آئین، قانون کی سراہا خلاف ورزی تھی، جس کو عورت مارچ کے منتظمین نے تسلیم بھی کیا۔یہ بات چیئرمین پاکستان علما ء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا نعمان حاشر، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا اسلم صدیقی، علامہ طاہر الحسن، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی، مولانا عبید اللہ گورمانی، مولانا زبیر عابد اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عورت مارچ کے منتظمین سے حکومت کو واضح طور پر یہ بات تسلیم کروانی چاہیے کہ وہ پاکستان کے آئین، دستور، قانون، پاکستان کی اقدار، شریعت اسلامیہ اور پاکستان کے عوام کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھیں گے، پاکستان علما کونسل اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پاکستان میں جس طرح تمام جماعتوں کے اجتماعات، کانفرنسوں اور مارچز کیلئے ضابطہ اخلاق مقرر ہے اسی طرح عورت مارچ کیلئے ضابطہ اخلاق مقرر ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں حکومت اور مارچ کے منتظمین کے درمیان واضح طور پر یہ بات طے ہونی چاہیے تا کہ کسی بھی قسم کے انتشار اور فساد کا خدشہ پیدا نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…