لاہور (این این ائی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ اور ملتان سلطانز کے خوشدل کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔میچ کے دوران ملتان سلطان کے ہاتھوں بولرز کی پٹائی پر کوئٹہ کے نسیم شاہ، خوشدل شاہ پر برس پڑے۔ خوشدل نے نسیم کی گیند پر چوکا لگایا، جس کے
بعد نسیم اور خوشدل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا 246 رنز کا بڑا ہدف دینے کے بعد 117 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کیلئے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 15.5 اوورز میں 128 رنز بناسکی تھی۔