اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، ثقلین مشتاق

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا،

وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں جس ٹیم کو آغاز میں مومینٹم مل جائے وہ کامیاب رہتی ہے، بد قسمتی سے کراچی کنگز کو اچھا مومینٹم نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے پاکستان آنا چاہیے ، پورا پاکستان کرکٹ کا خیر مقدم کرتا ہے اور پاکستان کی مہمان نوازی پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر کام ہورہا ہے، ان کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں، تھوڑا گیپ آیا ہے جلد اچھے اسپنرز سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی گراؤنڈ میں نظر آئے گی، آسٹریلیا کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان بنا رہے ہیں اور بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ وہ بھی شروع میں شارٹ ٹرم کیلئے کوچ بنے، اب محمد یوسف آئے ہیں ان کا معاہدہ کم ہونا یا زیادہ کرنا یہ پی سی بی اور محمد یوسف کا معاملہ ہے، محمد یوسف بڑا نام ہے اگر مستقل بنیاد پر آئے گا تو انہیں بھی فائدہ ہوگا اور ٹیم کو بھی فائدہ ہوگا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا تگڑی ٹیم ہے ان کے خلاف صرف ایڈوانٹیج کافی نہیں ہوگا بلکہ بھرپور تیاری کرنا ہوگی اور مضبوط حکمت عملی بنانا ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 23فروری تک کراچی میں جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…