منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی ”نرس“ بننے کی خواہشمند

datetime 15  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ ماہیکا شرمانے پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی ”نرس” بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ماہیکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی وہ پہلے شخص تھے جنہیں وہ پسند کرتی تھیں۔اداکارہ نے انٹرویو

کے دوران کہا مجھے شاہد آفریدی کے انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہنے کے فیصلے نے بہت زیادہ افسردہ کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ان کی ”نرس” بننا چاہتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ مجھے شاہد آفریدی کی نرس بننے کا موقع ملے، یہ ویلنٹائن ڈے ہے اور میرا پہلا پیار تکلیف میں ہے، یہ چیز مجھے اداس کررہی ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے دو روز قبل کمر میں درد کی وجہ سے پی ایس ایل 7 درمیان میں ہی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔انہوں نے پی ایس ایل 7 چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا میری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کو اچھے انداز میں ختم کروں لیکن میری کمر کے نچلے حصے کی انجری 15 سال پرانی ہے اور میں اسی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں مگر اب یہ اس حد بڑھ گئی ہے کہ گھٹنوں سے پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔اگر بات کریں بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما کی تو وہ بھارتی ٹی وی کے شو ”ایف آئی آر” اور ”رامائن” میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ”چلو دلی” اور ”مردانی” سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مقابلہ حسن جیت کر مس ٹین نارتھ ایسٹ بھی رہ چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…