اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کیلئے ویلنٹائن ڈےپر تحفہ کرکٹر نے ویڈیو شیئر کردی

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویلنٹائن ڈے پر ملنے والے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے۔کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحفے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہوگئی

۔شاہین شاہ آفریدی کو ملنے والے تحفے میں خوبصورت گلدستہ اور اس پر لگا ایک غبارہ شامل ہے، ساتھ ہی اس پر ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘شکریہ! میری محبت۔تاہم شاہین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس دن انہیں یہ تحفہ کس کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے پایاہے جس کی دونوں کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ لالہ پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں ، جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔شاہین نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لالہ پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں ، جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…