ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونیوالے رانا مشتاق کے بھائی کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے رانا مشتاق کے بھائی رانا ذوالفقارکا بیان سامنے آگیا۔نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ذوالفقار نے کہا کہ مقتول رانا مشتاق 16 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا، مقتول کا ملتان کے ایک ڈاکٹر سے علاج بھی

ہو رہا تھا۔رانا ذوالفقار نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلوایا جائے، ریاست میں ایک ناحق قتل ہوا ہے۔دوسری جانب میاں چنوں میں پیش آئے سانحے میں ملوث مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد سانحے میں ملوث گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں پنجاب پولیس نے چھ مزید مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے میں ملوث گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد21 ہوگئی، گرفتار نئے ملزمان میں سدابہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ، عنصر حسین اور محمد شفیق شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فوٹیج میں گرفتار ملزمان کو اشتعال دلاتے ، اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس نے ابھی تک کل ایک سو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتے رہیں ، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ آپریشن بھی جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…