ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان میں سخت سیکیورٹی کی گواہی دینے لگے

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حفاظت کسی ملک کے سربراہ کی طرح ہو رہی ہے،آپ جہاز سے اترنے سے واپس رخصت ہونے تک سخت ترین سیکیورٹی دیکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں بین کٹنگ نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی بہت ہی زبردست ہے، اسی وجہ سے آپ یہاں پر

خود کو انتہائی محفوظ سمجھتے ہیں،آپ جہاز سے اترنے سے واپس رخصت ہونے تک سخت ترین سیکیورٹی دیکھیں گے، پاکستان میں صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم ہوتی ہے، اگر ہمارے وزیراعظم بھی پاکستان کا دورہ کریں تو انھیں بھی اسی قسم کی ہی سیکیورٹی دی جائیگی جو ہمیں دی جاری ہے، یا ہماری آنے والی ٹیسٹ ٹیم کو دی جائے گی۔بین کٹنگ کی اہلیہ اور سابق ماڈل و سنگر ایرن ہولینڈ بطور پریزینٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کام کررہی ہیں،انھوں نے کہا کہ مجھے یا اہلیہ کو کسی قسم کا کوئی بھی خوف یا سیکیورٹی کے حوالے سے خدشہ محسوس نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ جب آپ پہلی مرتبہ جب یہاں آئیں،خصوصاً آسٹریلوی جھنڈے یا ایک ٹیم بینر کے تلے دورہ کریں تو تشویش کا شکار ہونا لازمی ہے،البتہ میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر بتا رہا ہوں کہ میں نے یہاں پر کافی لطف اٹھایا،یہی وجہ ہے کہ میں ہر سال یہاں آتا ہوں، میری اہلیہ بھی ساتھ ہیں۔بین کٹنگ نے کہاکہ اس وقت بائیوببل زندگی آپ کیلئے اہم ہے، دنیائے کرکٹ میں آپ کو بائیوسیکیورٹی انتظامات کا زیادہ سامنا رہتا ہے۔

دوسری جانب ڈیرن بیری نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو ٹیم کے آگے اور پیچھے مسلح اہلکاروں کی گاڑیاں چلتیں اور اوپر ہیلی کاپٹر پرواز کرتا رہتا، یہ میرے لیے ایک بالکل ہی مختلف قسم کا تجربہ تھا مگر جتنا بھی وقت میں نے پاکستان میں گزارا کسی وقت بھی خود کو غیرمحفوظ تصور نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…