منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر والے وزیر کو3اور دوسرے نمبر والے کو6ماہ قید کی سزا ہونی چاہیے، شیخ رشید کو27 ماہ کی قید ہونی چاہیے،حیرت انگیز بات کر دی گئی

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(این این آئی) مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن عروج پر ہے حکومت خود تو گرسکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر والے وزیر کو3اور دوسرے نمبر والے کو

6ماہ قید کی سزا ہونی چاہیے، شیخ رشید کو27 ماہ کی قید ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کل تک جو ایک دوسرے کو گلیوں میں گھسیٹنے کی باتیں کیا کرتے تھے وہ آج آپس میں بغل گیر ہورہے ہیں کوئی عزت نفس ہی نہیں ہے ان کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے بھی ہیں کہ نہیں؟ جو اپنے نظریات کے مطابق کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن عروج پر ہے جو ہمارے اداروں اور جوڈیشری کا حال ہے بس اللہ ہی رحم کرے، ہیلتھ کارڈ حکومت کے اچھے کاموں میں سے ایک ہے، عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دینی چاہیے۔مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس دس اوور باقی ہیں اچھی کارکردگی ہی انہیں بچا سکے گی، حکومت اپنے وزن کے نیچے تو دب سکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا، پی ڈی ایم نہ عدم اعتماد لائے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…