منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایک ہوٹل میں ہونے کے باوجود نہیں مل سکتے،شاہد آفریدی نے بیٹی کی ویڈیو شیئر کر دی

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن) شاہد آفریدی کو اپنی چھوٹی بیٹی کی یاد ستانے لگی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بہت مس کر رہا ہوں، ایک ہوٹل میں ہونے کے باوجود کورونا پروٹوکولز کی وجہ سے نہیں مل سکتے۔ انہوں نے لکھا کہ جلد اپنی شہزادی سے ملوں گا۔ شاہد آفریدی نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی

جس میں ان کی چھوٹی بیٹی کو کمرے میں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پا کستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی سکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات عمل میں لائے گئے۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹیموں کے روٹس،سٹیڈیم اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔انہوں نے قذافی سٹیڈیم کے مختلف انٹری و ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات پولیس افسران اورجوانوں کو انتہائی الرٹ ہو کرڈیوٹی کرنے اورمشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میچز سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں۔سی سی پی او لاہور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کرکے پی ایس ایل ٹیموں کی قیام گاہوں سے سٹیڈیم روانگی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔سی سی پی او لاہور کو روٹ،ہوٹلز اور سٹیڈیم کے گردونواح میں سی سی ٹی وی کیمرہ سرویلنس بارے بریفنگ دی گئی۔

سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او لاہور کو آگاہ کیا کہ ٹیموں کی قیام گاہ سے سٹیڈیم روانگی اور واپسی پر ٹریفک کو چھ سے نو منٹ کیلئے روکا جارہا ہے۔پی ایس ایل دوسرے مرحلے کے تیسرے میچ کی سکیورٹی پر 08 ہزار سے زاہد پولیس افسران، جوان اور لیڈیزاہلکار تعینات کئے گئے تھے۔کھلاڑیوں،آفیشلز، انٹرنیشنل میڈیا کی قیام

گاہوں، سٹیڈیم اور روٹ پر 102 ڈولفن،82 پی آر یو،73ایلیٹ ٹیمیں،سنائپرز بھی مامور تھے۔شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپرشنز جاری ہیں جبکہ سیکورٹی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی کے لئے متبادل روٹس ہدایات سمیت ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ فراہم کیا گیا۔پی ایس ایل میچز کے دوران شائقین کرکٹ کو شناختی کارڈ، سکیورٹی و کورونا ایس او پیز چیکنگ کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…