اسلام آباد (این این آئی)نومبر تا فروری بجلی صارفین پر تقریبا ً216 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چار ماہ کی ایڈجسٹمنٹس کا صارفین پر 166ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ،نومبر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک کا
اضافہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نومبر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا 30ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ۔ذرائع کے مطابق دسمبر میں اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ۔ذرائع کے مطابق جنوری میں نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا50 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالاگیا ۔ ذرائع کے مطابق فروری میں دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کی گئی ،دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر 26 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نومبر تا فروری صارفین پر تقریبا 50 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا ۔