اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

جوعمران کوچھوڑ کر جائے گا وہ صفر ہوجائے گا ،فوادچوہدری

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں ہوں یا کوئی بھی ہو وہ سیاست میں اپنے مفادات دیکھتے ہیں، جوعمران کوچھوڑ کر جائے گا وہ صفر ہوجائے گا۔ عدم اعتماد کا شور این آر او کے لیے ہے،سارے چور باہر بھاگنے کے خواہشمند ہیں، پیپلز پارٹی میں زرداری فیملی کی سیاست ختم ہوگئی، ن لیگ میں شریف خاندان بھی اسی انجام کی جانب جارہا ہے،

اب پی ٹی آئی میں آنے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی رحیم اللہ یوسفزئی اور حافظ ثناء اللہ کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔۔فواد چودھری نے کہا کہ عدم اعتماد کا مقصد شہباز، مریم کا بیرون ملک فرار کیلئے راستہ ہموار کرنا ہے، یہ سارے چورپاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں، شہبازشریف کاتحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد ہے انہیں باہرجانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی میں آنیوالوں کی لائنیں لگ جائیں گی، جانیوالاکوئی نہیں ملیگا، جوعمران خان کو چھوڑکرجائیگااسکی اپنی سیاست زیروہوجائیگی، اتحادی جماعتیں ہوں یاجوبھی جماعت سب نے اپنے مفادات کیمطابق سیاست کرنی ہوتی ہے۔دیکھتے ہیں شریف فیملی کا اقتدار ختم ہونے کے بعد کون سامنے آتا ہے، دیکھتے ہیں بلاول بھٹو اگر پیپلز پارٹی کو لیڈ نہیں کر پا رہے تو کون سامنے آتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوروناکے باعث پوری دنیامتاثرہوئی، وزیراعظم عمران خان تمام اداروں کوساتھ لیکرچل رہے ہیں، پاکستان نے بہترحکمت عملی سے کوروناکامقابلہ کیا، تعمیراتی شعبے میں ایک ہزارارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، بڑے نجی اداروں نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا،انہونے کہا کہ پشاورپریس کلب پرخودکش حملہ ہوا، پاکستان ان چندممالک میں شامل ہے جہاں پریس آزاداورطاقتورہے،

ذاتی پسند نا پسند اتنی بڑھ گئی کہ جعلی خبریں پھیلانی شروع ہو گئیں۔ کہاجاتاہے آئی ایم ایف کاپیکج نہیں لیناچاہیے، تو آپ بتا دیں ہم کیا کریں،فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاست میں سطحی طورپرسامنے آئی ہے، ہماریہاں سیاسی جماعتوں میں بونے بیٹھے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا نے پاکستان میں سیاسی تبدیلی کو لیڈ کیا، پاکستانی سیاست سے

ٹو فیملی سسٹم ختم ہوا اورتیسری سیاسی جماعت ابھری،وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 1947سے2008 تک ہم نے 6 ٹریلین قرض لیا، 2008 سے 2013 تک ہم نے 23 ٹریلین قرضہ لیا، مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ہم احساس راشن پروگرام لیکرآئے، ہم نے سوشل ویلفیئر سٹیٹ کی بنیادرکھی، ہم صحت انصاف کارڈ جیساانقلابی

منصوبہ لیکرآئے، خیبرپختونخوا کے بعد پورے پاکستان میں صحت انصاف کارڈ کا منصوبہ شروع کیا گیا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کوفلاحی ریاست بناناچاہتیہیں، عمران خان نے دوجماعتی نظام کو توڑا، ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک جائیداد والوں کو فائدہ ہوتاہے، ہم نے صنعتوں،زرعی شعبوں کواپنیپاؤں پرکھڑاکیا۔ ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…