جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

صحت کارڈ کا آغاز ریاست مدینہ کی جانب بڑا قدم ہے،عمران خان

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)و زیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجراء موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صحت کارڈ کا آغاز ریاست مدینہ کی جانب بڑا قدم ہے,صحت کے شعبہ میں انتی رقم خرچ کرناآسان نہیں ہے, صحت کارڈ کے ذریعے 10لاکھ تک کا علاج معالجہ مفت ہو گا اور صحت کارڈ کے حامل افراد حکومت کے نامزد کردہ سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج کروا سکیں گے،

ڈرامے باز وزیراعلی شہباز شریف نے کیا کیا اور ہم نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا، ہر روز بڑے بڑے پروجیکٹ آپ کے سامنے آئیں گے، ملک میں نئی نئی انڈسٹری آئیں گی، سردار عثمان بزدار کو میں خرج تحسین پیش کرتا ہوں، سند ھ حکومت نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا،آج سارے چور اکٹھے ہوئے ہیں، 20 سال پہلے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر تحریک انصاف نے پیسہ نہیں نکالنا تھا، جنہوں نے پیٹ پھاڑ کر ایک دوسرے سے پیسہ نکالنا تھا وہ آج ایک دوسرے سے مل رہے ہیں، یہ لوگ 30 سال ملک پر حکومت کرتے رہے، آپ کو پتا ہے لوگوں کے حالات کیا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری چوری کی چیک بک سے لوگوں کو خریدنے آگیا ہے، سب کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، جلدی پڑی ہے ان لوگوں کو کہ اسے جلدی فارغ کرو ورنہ ہم جیل جائیں گے.وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ان کے خلاف 25 سال پہلے جہاد شروع کیا تھا، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، جس ملک کا پیسہ چوری ہو کر باہر چلا جائے اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا،آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں سے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا جس کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے کارڈ تقسیم کئے اس حوالے سے زرعی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وفاقی وزیر اسد عمر،وزیرمملکت میاں فرح حبیب‘وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد‘ وفاقی وصوبائی وزراء، ممبر قومی وصوبائی اسمبلی، ڈویژنل کمشنر زاہد حسین، آر پی او عمران محمود، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، سی پی او غلام مبشر میکن، سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم

پاکستان عمران خان نے آج سے فیصل آباد کے عوام کو علاج معالجہ کی مفت بہترین طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد صحت انصاف کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ صحت کارڈ کے ذریعے 10لاکھ تک کا علاج معالجہ مفت ہو گا اور صحت

کارڈ کے حامل افراد حکومت کے نامزد کردہ سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج کروا سکیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ فیصل آباد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف بلاول بھٹوپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا

ہے نے سندھ کی عوام لئے کچھ نہیں کیا اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آرہے ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے بیٹے کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آجاتا ہے، وہ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے، برطانیہ میں شکل نہیں دکھا سکتا تھا، شہباز شریف کی تقریر جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے کہ مجھے پھر سے

موقع مل جائے.انہوں نے نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتا ہے دل کی بیماری ہے مگر دل کی بیماری کے ساتھ سیڑھیاں چڑھ رہا ہے، اپنی فیکٹریاں دیکھنے جارہا ہے، چوری میں برائی نہیں تو کوئی کیوں محنت کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتاہوں بتاؤں کہ پچھلے 5 سال ڈرامے باز نے کیا کیا اور ہم نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا، ہر روز بڑے بڑے پروجیکٹ آپ کے سامنے آئیں گے، ملک میں نئی نئی انڈسٹری آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…