پشاور یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان تصادم ٗ گولیاں چل پڑیں

7  فروری‬‮  2022

پشاور(این این آئی)پشاور یونیورسٹی میں ایک سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تنظیم سازی کے موقع پر دو دھڑوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک شخص کی ہوائی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں ایک سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تنظیم سازی کا عمل جاری تھا کہ اس دوران فیڈریشن کے عہدوں کی تقسیم پر دو دھڑوں کے درمیان

تلخ کلامی ہوئی جس کے بعدمبینہ طور پر وقار ولد شاہ محمد سکنہ لکی مروت نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس سے لگ کر ایک پولیس اہلکار عامر سہیل ٹانگ پر لگ کر زخمی ہوگیاجس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زیر حراست ملزم وقارسے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ سال 2017 میں پشاور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…